7

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم کی مصنوعات میں حیران کن حد تک کمی کا امکان

عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم کی مصنوعات میں حیران کن حد تک کمی کا امکان

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ملک بھر میں یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات 4 روپے 50 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے. ذرائع کے مطابق اگلے ماہ سے پٹرول 2 روپے 60 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 46 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قمیت 4 روپے 50 پیسے تک کی کمی کا امکان ہے. اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں