1

اگر بھارت نے بلوچستان یا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے بارے کچھ غلط سوچا تو ان کے ساتھ کیا کریں گے؟ چین نے خطرناک دھمکی دیدی

اگر بھارت نے بلوچستان یا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے بارے کچھ غلط سوچا تو ان کے ساتھ کیا کریں گے؟ چین نے خطرناک دھمکی دیدی

چین ( پرائم نیوز) پاکستان اور چین کی دوستی کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے. دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون ہو چکے ہیں. حال ہی میں بھارتی یوم آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بلوچستان کے متعلق بیان نے ہر طرف ہلچل مچادی. تاہم چین نے دوستی کا حق ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. چینی تھنک ٹینک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت بلوچستان کے مسائل کو مزید ہوا دے گا تو چین ملوث ہو جائے گا.

چین کے ایک با اثر تھنک ٹینک نے بھارت کو خبردار تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاک چین اقتصادی راہداری کے 46 بلین مالیت کے بلوچستان کے حصے میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس معاملے میں چین ملوث ہو جائے گا. سی آئی آر کے ڈائریکٹر ہو شیشنگ نے کہا ہے کہ چین نے بھارتی وزیر اعظم کی تقریر میں کشمیر اور بلوچستان کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے.

چین کے مضبوط ترین تھنک ٹینک میں کرنے کرنے والے ہو نے کہا ہے کہ اسے بھارت کی پاکستان کے خلاف کسی پالیسی کی نشاندہی کرتا ہے مگر اس بار چین کے ماہرین اوراسکالرز کی طرف سے رد عمل اس لیے بتایا گیا ہے کیونکہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارت نے ان کا ذکرکیا. ہوکا مزید کہنا ہے کہ چین کو خدشہ ہے کہ اپنی پاکستان مخالفت پالیسیوں کو بلوچستان میں استعمال کرے گا جہاں پجنگ 46 بلین ڈالر کا سی پیک منصوبہ بنارہا ہے جو کہ آنے والے وقت میں ترقی کی ضمانت ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں