1

الطاف حسین کی ہمشہ کیلئے چھٹی، ستمبرمیں کیا ہونے والا ہے؟ ایم کیو ایم پاکستان نے بڑا دعویٰ کر دیا

الطاف حسین کی ہمشہ کیلئے چھٹی، ستمبرمیں کیا ہونے والا ہے؟ ایم کیو ایم پاکستان نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ڈاکٹر فاروق ستار کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ستمبر میں بڑا عوامی جلسہ کریں گے، پہیہ الٹا گھومنے والا ہے، ہم ٹینشن دینے والے ہیں لینے والے نہیں، ہمیں سیاسی سرگرمیوں سے نہ روکا جائے، نائن زیرو فوری طورپر کھولا جائے. ایم کیو ایم کے قانونی ماہرین کی جانب سے آئین میں ترمیم شدہ مسودہ ڈاکٹر فاروق ستار کے سپرد کر دیا گیا ہے، ایم کیو ایم نے اپنے لیٹر ہیڈ میں بھی ردوبدل کی ہے جس سے بانی اور قائد تحریک الطاف حسین کا نام ہٹا دیا گیا ہے. دستور میں ہونے والی ترمیم سے الطاف حسین کا ایم کیو ایم سے تعلق ختم کردیا گیا ہے اور نئے دستور کی بناء پر پاکستان میں ہونے والے فیصلے ایم کیو ایم پاکستان خود کرے گی. الیکشن کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہارالحسن پیش ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں