6

ایدھی سینٹر نے نہ صرف انسانوں کیلئے بلکہ جانوروں کیلئے بھی اہم اقدام اٹھا لیا

ایدھی سینٹر نے نہ صرف انسانوں کیلئے بلکہ جانوروں کیلئے بھی اہم اقدام اٹھا لیا

کراچی ( پرائم نیوز) ایدھی شیلٹرہوم نے نہ صرف انسانوں کو شیلٹر فراہم کیے بلکہ جانوروں کیلئے بھی شیلٹر کی دستیابی کا کام شروع کر دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے شاہ فیصل کالونی سیکٹر میں قائم منی زو میں پھنسے ہوئے جانوروں کو ایدھی شیلٹرہوم نے اپنے حوالے کر لیا ہے. اور ان کو ایدھی شیلٹر ہوم میں منتقل کر دیا گیا ہے. جب رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شاہ فیصل کالونی نمبرایک میں واقع سیکٹر آفس کو سیل کیا گیا تو اس سیکٹر آفس کے اندر جانور جو کہ منی زور بنا ہوا تھا وہ بھی پھنس کر رہ گئے تو پھر ضلعی انتظامیہ نے ان جانوروں کو نکال کر ایدھی سینٹر میں منتقل کر دیا ہے.

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 26 جانوروں کو ایدھی شیلٹر ہوم کے حوالے کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کو آج چڑیا گھر منتقل کر دیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں