2

ہندو خاندان نے اپنی بیٹی کو مسلمان سے شادی کرنے کی نہ صرف اجازت دی بلکہ…! جان کر آپ بھی داد دیں گے

ہندو خاندان نے اپنی بیٹی کو مسلمان سے شادی کرنے کی نہ صرف اجازت دی بلکہ…! جان کر آپ بھی داد دیں گے

سانگھڑ ( پرائم نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک ہندوخاندان نے اپنی بیٹی کو اسلام قبول کرکے مسلمان سے شادی کرنے کی اجازت دی اور ساتھ میں اس کے نکاح میں بھی شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر گوردھن کھتری اور محمد یوسف خانی سانگھڑ سے 70 کلومیٹر دور کھپرو کے نزدیک واقع ہاتھونگو ٹاؤن میں پڑوسی تھے اور دونوں‌ خاندانوں کے مابین دہائیوں سے دوستانہ تعلقات قائم ہیں.

جب ڈاکٹر گوردھن کو پتا چلا کہ ان کی بیٹی دوست کے بیٹے بلال قائم خانی کو پسند کرتی ہے تو انہوں نے اس فیصلے کے خلاف مذمت کرنے کی بجائے بیٹی کو مذہب تبدیل کر کے بلال سے شادی کرنے کی اجازت دے دی. انہوں نے لڑکے کے گھر والوں کو میرپور خاص میں اپنے گھرآنے کی دعوت دی اوروہیں دونوں کا نکاح طے کر دیا گیا. لڑکی نے مولوی عبدالغفار سے اسلام قبول کیا اور بعد میں انہوں نے نکاح بھی پڑھایا جس میں لڑکے اور لڑکی کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے. لڑکے کے والد محمد یوسف نے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹر گوردھن کے وسعت قلب کے متعرف ہیں اور تصدیق کی ہے کہ لڑکی نے اپنی اور گھر والوں کی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اور پھر دونوں خاندانوں کی مرضی سے نکاح کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں