1

خالی پیٹ لہسن کا استعمال کس خطرناک بیماری کا علاج ہے؟ جان کر آپ بھی استعمال کیے بغیرنہ رہ پائیں گے

خالی پیٹ لہسن کا استعمال کس خطرناک بیماری کا علاج ہے؟ جان کر آپ بھی استعمال کیے بغیرنہ رہ پائیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اکثر لوگ نہار منہ کچے لہسن کے جوئے کھانا پسند نہیں کرتے خاص طورپر صبح کے وقت میں جب معدہ خالی ہوتا ہے. تاہم اگرلہسن کے استعمال سے بہت سی خطرناک بیماریوں سے نجات حاصل ہوتی ہو اوربہت سے طبی مسائل سے تحفظ پہنچتا ہو تو اسکا استعمال بھی ضرور کرنا چاہیئے. یقیناً اس کا شماراینٹی بائیوٹک میں کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پرکسی بھی بیماری کی مزاحمت کرتا ہے. بالخصوص اگر اسے خالی پیٹ بلاناغہ کھایا جائے.

انسانی صحت سے متعلق امور کی ویب سائٹ ” بولڈ سکائی ” کی رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور دروان خون کو سرگرم رکھتا ہے. اس کے علاوہ یہ گردے اور مثانے کو بھی بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے. اگر کوئی مریض اسہال کا شکار ہے تو وہ لہسن کا استعمال کرے. یہ بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے. لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت بخشتا ہے اور دباؤ کے احساس کو کم کرتا ہے. اس کے علاوہ لہسن ان بہترین عناصر میں شامل کیا جاتا ہے جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے حفاظت دیتا ہے.

واضح رہے کہ اگر آپ معدے کے زخم ( السر) جیسے طبی مسائل میں مبتلا ہیں تو آپ کو چاہیئے کہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے رجوع کریں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں