1

میتھ کا ایک ایسا فارمولا جس سے آپ اپنی عمر اور جوتے کا سائزجان سکتے ہیں، انتہائی دلچسپ معلومات

میتھ کا ایک ایسا فارمولا جس سے آپ اپنی عمر اور جوتے کا سائزجان سکتے ہیں، انتہائی دلچسپ معلومات

اسلام آباد ( پرائم نیوز) برطانیہ کی میتھ کی پروفیسر وورڈرمین نے الجبرا کے سادہ اصولوں کو خاص ترتیب دے کر ایسا فارمولا تیار کیا ہے جس سے کوئی بھی شخص دوسرے شخص کی عمر بتا سکتا ہے. اس کے ساتھ ساتھ اس کے جوتے کا سائز بھی معلوم کرسکتا ہے. یہ فارمولا آج کل سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بہت مقبول ہوا ہے.

یہ ریاضی کا فارمولا کچھ اس طریقے سے ہے کہ سب سے پہلے آپ اپنے دوست سے کہیں کے وہ اپنے دماغ میں اپنے جوتے کا سائز سوچے اور پھر 5 سے ضرب دیں. اس کے بعد جو بھی نمبرز آئیں ان میں 50 جمع کریں. اس سے حاصل ٹوٹل کو 20 سے ضرب دیں اور پھر اس میں 1،015 جمع کر دیں. اس کے بعد نمبرزکا جو ٹوٹل آئے اس میں اپنی تاریخ پیدائش نکال دیں. اس طریقے سے آپ اپنی عمراورجوتے کا سائزجان سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں