1

جدید دور کے مسلمانوں کیلئے رسول پاک ﷺ کا سبق آموز خط، ہر مسلمان پڑھ کر اپنا ایمان تازہ کرے

جدید دور کے مسلمانوں کیلئے رسول پاک ﷺ کا سبق آموز خط، ہر مسلمان پڑھ کر اپنا ایمان تازہ کرے

اسلام مکمل دین ہے جو تمام انسانیت کیلئے امن اور سلامتی کا پیغام لے کر آیا ہے. مگر آج کے اس دور میں دنیا اس دین حق کو شدت پسندی کے ساتھ منسلک کر رہی ہے اور بد قسمتی سے کچھ راہ حق سے بھٹکے ہوئے مسلمانوں کے منفی تاثرکا ایک باعث ہے. اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں اسلام کن باتوں کا حکم دیتا ہے اس کا اندازہ اس تاریخی خط سے لگایا جا سکتا ہے جو 628 عیسوی میں حضورپاکﷺ کی طرف سے عیسائیوں کے نام لکھا گیا تھا.

یہ محمد ﷺ ابن عبداللہ کا پیغام ہے، بطور معاہدہ، دورونزدیک کے عیسائیوں کے نام- بے شک میں، میرے ساتھی اورمیرے پیروکار ان کا دفاع کرتے ہیں، کیونکہ عیسائی میری رعایا ہیں اور خدا کی قسم میں انہیں ناخوش کرنے والی بات کے خلاف ہوں. ان پر کوئی جبر نہیں. ان کے منصنفین کو ان کے عہدوں سے ہٹایا نہیں جائے گا اور نہ ہی ان کے راہبوں کو ان کی خانقاہوں سے نکالا جائے گا. کوئی بھی ان کی عبادت گاہوں کو تباہ نہیں کرے گا، نقصان نہیں پہنچائے گا اور نہ ہی یہاں سے کوئی چیز اٹھا لے جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں