1

ایک چھوٹا سا کام کریں اور پائیں 5 ہزار ریا ل کا انعام، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ایک چھوٹا سا کام کریں اور پائیں 5 ہزار ریا ل کا انعام، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ریاض ( پرائم نیوز) سعودی عرب وزارت تجارت اور سرمایہ کاری نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے. عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تجارت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو شخص آتس بازی کے گودام کے بارے میں مطلع کرے گا اس کو 5 ہزار ریال انعام کے طور پر دیے جائیں گے. اطلاع دینے کیلئے ٹال فری نمبر 1900 جاری کر دیا ہے.

وزارت تجارت کی طرف سے یہ واضح کردیا گیا ہے کہ رواں سال آتش بازی کا سامان بیچنے والوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کیوںکہ آتش گیر مادے کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے حادثات پیش آتے ہیں. متعدد چھوٹے بچے پٹاخوں سے جھلس جاتے ہیں.

خیال رہے کہ سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک میں عید کے موقعوں پر آتش بازی کی جاتی ہے.جس بناء پرعرب حکومت نے اس انعام کا اعلان کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں