7

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس موقع پرہی پہنچ گئی

پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس موقع پرہی پہنچ گئی

پشاور ( پرائم نیوز) پشاور میں تخریب کاری کی کوشش کو نام بناتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کربم کو ناکارہ بنا دیا. اس موقع پر ہلکا سا دھماکہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا. روسی ساختہ دستی بم مفتی محمود فلائی اوور پر پڑا تھا جس کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے. شہریوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دی جس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا.

فلائی اوورکو ٹریفک کیلئے دونوں طرف سے بند کیا گیا ہے جبکہ فلائی اوور کے نیچے بھی ٹریفک اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں. بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے. اس موقع پر ہلکا سا دھماکہ بھی ہوا جس سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا. مفتی محمود فلائی اوور کے ایک طرف قلعہ بالا حصار، صوبائی اسمبلی، پشاورہائیکورٹ اور دیگر اہم عمارتیں واقع ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں