1

وزیر اعظم نے غریب عوام کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی، منظوری بھی دے دی گئی، جان کرخوشی سے جھوم اٹھیں گے

وزیر اعظم نے غریب عوام کی سب سے بڑی مشکل حل کر دی، منظوری بھی دے دی گئی، جان کرخوشی سے جھوم اٹھیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پورے ملک میں جدید سہولتوں سے آراستہ 30 ہسپتال قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے. اسلام آباد میں بھی 3 ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے جس میں ہر ہسپتال میں 600 بستر موجود ہوں گے.

جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں صحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ملک کی آبادی کے تناظر میں صحت سہولیات پر بریفنگ دی گئی ہے. ویر اعظم نے ملک بھرمیں جدید سہولتوں سے آراستہ 30 اور اسلام آباد میں 3 ہسپتالوں‌ کی منظوری دے دی ہے. اسلام آباد میں تعمیر ہونے والے ہرہسپتال میں 600 بسترموجود ہوں گے. وزیر اعظم نے راولپنڈی میں زجہ وبچہ ہسپتال کی تعمیر میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ راولپنڈی میں یہ ہسپتال 8 ماہ میں مکمل ہو جانے چاہیئں. اس ہسپتال کیلئے فنڈز کی منظوری وزیر اعظم نواز شریف پہلے ہی دے چکے ہیں. وزیر اعظم نے اسلام آباد میں مزید ہسپتالوں کے قیام کیلئے جگہ کی بھی منظوری دے دی ہے. اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 4 یا 5 ہسپتالوں قائم کیے جائیں جن میں 100 بستر موجود ہوں گے. وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کی خود نگرانی کروں گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں