3

مذہب اسلام چھوڑنے والی اداکارہ کو چھوتھے دن ہی سزا مل گئی

مذہب اسلام چھوڑنے والی اداکارہ کو چھوتھے دن ہی سزا مل گئی

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ ماڈل اور اداکارہ علیشا خان نے اپنے خاوند پر زدوکوب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تھانے میں درخواست جمع کروائی ہے. خبررساں کے مطابق شادی کیلئے مذہب بدل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ علیشا خان اپنے خاوند اور فلم پروڈیوسر لووکپور کے مبینہ تشدد کے خلاف غازی آباد تھانے پہنچ گئےاور زدوکوب کرنے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائرکردی ہے. اداکارہ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ غازی آباد میں کراسنگ ری پبلک پرکرائے کے فلیٹ میں رہتی ہے. تاہم اس خاوند نے ہوٹل میں تشدد کا نشانہ بنایا اور اکیلا چھوڑ کرفرار ہو گیا. اداکارہ نے مزید الزام عائد کیا ہے لوو کپور اسے طلاق دینا چاہتا ہے مگر وہ اپنے رشتے کو تباہ نہیں کرنا چاہتی.

غازی آباد پولیس انچارج نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جس کے بعد کاروائی کی جائے گی. واضح رہے کہ علیشا خان نے لووکپور سے شادی کرنے کیلئے اپنا مذہب تبدیل کیا تھا. علیشاخان نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم آئینہ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں