1

بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، آرمی جنرل راحیل شریف کے نام پر خطرناک پیغام ، اس گھٹیا حرکت سے ہر کوئی آگ بگولہ

بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، آرمی جنرل راحیل شریف کے نام پر خطرناک پیغام ، اس گھٹیا حرکت سے ہر کوئی آگ بگولہ

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی اخبار ٹوڈے نے اپنے میگزین کے سروق پر آرمی جنرل راحیل شریف کی تصویر شائع کی ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے چہرے پر ایک خون آلود ہاتھ کا نشان بنایا ہے. مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انڈیا ٹوڈے نے میگزین کے سروق کو شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول سے آگے جا کر پاکستان سے جنگ کیلئے تیار ہے. بھارت کے نمایاں اخبار کی طرف سے اس قسم کی حرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک کہرام برپا ہو گیا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی اخبار سے یہ اقدام بھارت کا پاکستان کے خلاف گھٹیا عزائم کی عکاسی کرنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں