9

لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلے کا اعلان کر دیا، بچوں کے تحفظ کے لیے کس کام کا حکم دے دیا؟ جان کر ہو کوئی خوش ہو جائے گا

لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلے کا اعلان کر دیا، بچوں کے تحفظ کے لیے کس کام کا حکم دے دیا؟ جان کر ہو کوئی خوش ہو جائے گا

لاہور ( پرائم نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کو سکولوں سے پک اینڈ ڈراپ مہیا کرنے والی گاڑیوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے. چیف جسٹس منصور علی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے. پنجاب بھرمیں بچوں کے اغوا کے واقعات میں کمی دیکھنے کو نظر نہیں آ رہی. 310 ابھی بھی لا پتہ ہیں جن کا کوئی سراغ تک نہ مل پایا. پنجاب حکومت نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی نے کیس کی سماعت بھی کی ہے. سیکرٹری سکولزکی طرف سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ اے پلس اور اے کیٹگری کے 6000 سکولز میں سی سی ٹی وی کیمرے اور میٹل ڈی ٹیکٹر سمیت تمام انتظامات یقینی ہیں. درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ انتظامیہ سے مطمئن نہیں سکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا جائے.

چیف جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے اغواء کے واقعات لمحہ فکریہ‌ ہیں. حکومت کا ذمہ ہے کہ ہر شہری کو تحفط دیا جائے. چیف جسٹس ہائیکورٹ نے بچوں کو اسکولوں سے پک اینڈ ڈراپ کرنے والی گاڑیوں میں بھی سکیورٹی تعینات کرنے کا حکم دیا ہے. وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ ز میڈیکل کالج ڈاکٹر فیصل منصور کا کہنا ہے کہ بچوں کے گردے نکالنے کیلئے وقت انتہائی محدود ہوتا ہے. بچوں کے اعضاء کو پیوندکاری کا کوئی وقوع سامنے نہیں آیا. عدالت نے آئندہ سماعت پر بچوں کی بازیابی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پنجاب حکومت سے طلب کر لی ہے جس کی مزید سماعت 20 ستمبر کو کی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں