4

ترکی میں دھماکہ، وزیر اعظم نواز شریف نے ترکی کیلئے اہم اعلان کر دیا

ترکی میں دھماکہ، وزیر اعظم نواز شریف نے ترکی کیلئے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کا ترکی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں.
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے. دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے. وزیر اعظم نواز شریف نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی ہے.

خیال رہے کہ جمعہ کی صبح ترکی کی حدود میں شامی سرحد کے قریب پولیس کی عمارت کے باہر دھماکہ ہوا تھا جس کے باعث 9 افراد ہلاک ہوئے اور 64 زخمی ہوئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں