7

بینک ڈکیتیوں کی واردات کو روکنے کیلئے پولیس کا اہم کارنامہ، نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

بینک ڈکیتیوں کی واردات کو روکنے کیلئے پولیس کا اہم کارنامہ، نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

راولپنڈی ( پرائم نیوز) روزبروز ڈکیتیوں میں اضافہ ہونے کے باعث پولیس نے بینک ڈکیتیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے. جس کو مدنظررکھتے ہوئے سی پی اواسرار عباسی نے ایس ایچ او کو ہدایات جاری کردیں ہیں. جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بینکوں میں موجود سکیورٹی عملے کی جانچ پڑتال تک بینکوں کو بند رکھا جائے گا.

انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی عملے کی جانچ پڑتال تک بنک بند رہنے چاہیئں. اسرارعباسی کا کہنا ہے کہ جن بینکوں کی سکیورٹی موثرنہیں ہے انہیں بند کرنے کے احکامات جاری کیے جانے چاہیئں. بینک بند رکھنے کے احکامات حالیہ بینک ڈکیتیوں کے تناظرمیں دیے گئے. اس کے علاوہ بینکوں میں موجود شیشے کے دروازوں اور کھڑکیوں کو ختم کرنے کے بعد لوہے کے دروازے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ باہر سے بنک کے اندر نظر آ سکے.

واضح رہے کہ بینک ڈکیتیوں میں بتدریج اضافہ ہونے کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں