3

ڈاکٹر عامرلیاقت کو قتل کی دھمکیاں..! اچانک لندن سے اہم خبر آگئی

ڈاکٹر عامرلیاقت کو قتل کی دھمکیاں..! اچانک لندن سے اہم خبر آگئی

لندن ( پرائم نیوز) ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما اور کنوینز ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عامرلیاقت کو موصول ہونے والی قتل کی دھمکیوں میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کا کوئی عمل دخل نہیں ہے اور نہ ہی ان کا اس سے کوئی تعلق ہے. ندیم نصرت نے ڈاکٹرلیاقت حسین کو فون پر موصول ہونے والی مبینہ دھمکیوں پرسخت تشویش کا اظہارکیا ہے.

انہوں نے واضح طور پر بتا دیا ہے کہ ڈاکٹر عامرلیاقت کو موصول ہونے والی ان مبینہ دھمکیوں سے قائد تحریک الطاف حسین یا ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں ہے. ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ہم ان دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹر عامرلیاقت کو فوری طورپرسکیورٹی فراہم کی جائے اور ان کو دھمکیاں دینے والوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے. ندیم نصرت نے مزید کہا ہے کہ نا معلوم نمبرز سے موصول ہونے والی فون کالز کی بنیاد پرایم کیوایم اور جناب الطاف حسین پرالزام عائد کرنا بڑے افسوس کی بات ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں