3

پڑھیے صبح صبح خوشی کی خبر، سونے کی قمیتوں میں حیرت انگیز کمی

پڑھیے صبح صبح خوشی کی خبر، سونے کی قمیتوں میں حیرت انگیز کمی

کراچی ( پرائم نیوز) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں کمی کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے. جمعرات کے دن عالمی صرافہ مارکیٹ میں 14 ڈالرکی ریکارڈ کمی سے فی اونس سونے کی قمیت 1324 ڈالرہوگئی ہے. آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافی مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قمیت میں 200 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان ، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قمیت 52 ہزار 350 روپے سے کم ہوکر 52 ہزار 150 روپے ہو گئی ہے اس طرح سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 700 روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 740 روپے ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں