3

عاطف اسلم کا بھارت میں کنسرٹ سے انکار اور مداحوں کو اہم پیغام، وجہ کیا بنی؟ جانئے

عاطف اسلم کا بھارت میں کنسرٹ سے انکار اور مداحوں کو اہم پیغام، وجہ کیا بنی؟ جانئے

ممبئی ( پرائم نیوز) پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بقیہ جات کی عدم موجودگی پر ہندوستانی شہر گر گاؤں میں کنسرٹ سے انکار کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم کو 27 اگست کوگرگاؤں میں ایک کنسرٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگر انہوں نے اس سے انکار کردیا. عاطف اسلم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک کے آفیشل پیج پر پر اپنے دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ آرگنائزر نے مقرر وقت تک فارمنس کی رقم منتقل نہیں کی تھی.

اس پوسٹ میں عاطف اسلم نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کنسرٹ کے ٹکٹ نہ خریدیں اور مستقبل میں اس کمپنی کے کنسرٹس سے دوررہیں. 32 سالہ عاطف اسلم نے 2005 میں بولی ووڈ میں پہلا گانا زہرکیلئے گایا تھا جو کہ انڈیا میں بہت مقبول ہوا تھا. عاطف اسلم کے کریڈٹ میں دوسری، جینا جینا اور متعدد دیگر ہٹ گانے شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں