2

یو ٹیوب کی بنیاد کیسے اور کیوں رکھی گئی؟ جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

سان فرانسسکو ( پرائم نیوز) دنیا کی سب سے بڑی اور معروف سائٹ یو ٹیوب کو تین دوستوں چیڈ ہرلی، سٹیوچین اور جاوید کریم نے بنائی ہے اور اگرچہ ہر کوئی اس ویب سائٹ کا مدح ہے مگر اکثر لوگ یہ نہیں جانتے کہ ان تینوں دوستوں کے ذہن میں یہ آئیڈیا کیسے آیا؟

یہ تینوں دوست پے پیل نامی کمپنی کے ملازم تھے. چیڈ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے طالب علم تھے جبکہ چین اور کریم یونیورسٹی اور الینائے کے طالب علم ایک مشہور کہانی کے مطابق چین کے اپارٹمنٹ پر ایک ڈنر پارٹی منعقد کی گئی جس میں کریم شامل نہیں تھا اور اس نے یہ ماننے سے انکار کردیا اور اس کے دوستوں نے پارٹی منعقد کی تھی. کہانی کے مطابق ان دوستوں کو اس بات کا پچھتاوا ہوا کہ اگر انہوں نے ویڈیو بناکر انٹرنیٹ پر شیئر کی ہوتی تو وہ فوری طور پر کریم کو بھی دکھا سکتے تھے. اگرچہ یہی وجہ ہے جس بناء پر یوٹیوب کی بنیاد رکھی گئی مگر حقیقت میں یہ کہانی درست نہیں ہے.

کریم نے بتایا ہے کہ اصل کہانی یہ ہے کہ وہ 2004ء میں سپر باؤل ٹی وی شو میں جینٹ جیکسن کے کردار کی ویڈیو کہیں سے حاصل نہیں کر پا رہے تھے اور اسی طرح جب انہیں 2004ء میں آنے والی سونامی کی ویڈیو بھی کہیں سے مل نہ پا رہی تھی تو انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کرایک ایسی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا جہاں پر لوگ اپنی بنائی گئی ویڈیو شیئرکرسکیں.

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آغازمیں آئیڈیا ہاٹ آرناٹ ویب سائٹ سے لیا اور پھر 2005ء میں یوٹیوب بنا ڈالی. اس کا پہلا دفتر ریاست کیلیفورنیا کے علاقہ سیم ماتیو میں ایک جاپانی پیزا ریسٹورنٹ کی بالائی منزل پر واقع تھا. پوٹیوب ڈومین نیم کو فروری 2005ء میں ایکٹیویٹ کیا گیا. پہلی یوٹیوب کا عنوان ”Me at the zoo” تھا اور یہ جاوید کریم نے سین ڈیاگو چڑیا گھرمیں بنائی تھی. یہ ویڈیو اج بھی یوٹیوب پر موجود ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں