1

ون ڈے سیریز کے دوران اچانک کپتان دستبردار، نیا کپتان مقررکردیا گیا

ون ڈے سیریز کے دوران اچانک کپتان دستبردار، نیا کپتان مقررکردیا گیا

سڈنی ( پرائم نیوز) آسٹریلوی کرکٹ کپتان اسٹیو اسمتھ نے چھٹیاں لے لی ہیں، ڈیوڈ وارنر سری لنکا کے خلاف باقی تین ون ڈے میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں.

آسٹریلین کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں مصروف ہے جہاں گزشتہ رات دوسرے ون ڈے میں اسے 82 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد کپتان اسٹیو اسمتھ سیریز کے باقی 3 میچز سے دستبردارہو گئے ہیں. کرکٹ آسڑیلیا نے ان کی جگہ ڈیوڈ وارنر کو کپتان مقرر کیا ہے، وہ تین ون ڈے میچز اور ٹی ٹونٹی میچز میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے. تیرہ رکنی اسکواڈ میں گلین میکسویل بھی شریک ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں