8

ٹیلی نار صارفین کیلئے خوشخبری، ملک کے بڑے ٹیلی کام ادارے کو خریدنے کا فیصلہ کر لیا

ٹیلی نار صارفین کیلئے خوشخبری، ملک کے بڑے ٹیلی کام ادارے کو خریدنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ٹیلی نارنے وطین ٹیلی کام کو خریدنے کیلئے خصوصی مذاکرات شروع کر دیے ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی نارنے وطین ٹیلی کام کے سو فیصد حصول کیلئے مذاکرات کا آغازکردیا ہے. ٹیلی نار اور موبی لنک انفرادی طور پر وطین کو حاصل کرنے کیلئے مذاکرات میں رہے مگر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا.

موبی لنک نے وارد کو حاصل کرنے کیلئے بھی مذاکرات کیے مگر بعد میں بحث ہونے پر اسے چھوڑ دیا. پچھلے 2 ماہ کے دوران ٹیلی نار نے خود ہی آگے بڑھ کر پیشکش کی ہے. اور اپنی پیشکش اور ڈیل کے بارے میں وطین سے گفتگو بھی کی ہے.

وطین میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تر معاملات طے ہو چکے ہیں البتہ اب صرف اوسلو سے کسی جواب کا انتظار ہے. دوسری طرف ٹیلی نار کمپنی کے چیف کار پوریٹ افیئرز اینڈ اسٹیٹجی آفیسر محمد اسلم حیات نے اس تمام تر پیش رفت کی تصدیق نہیں کی. انہوں نے کہا ہے کہ ٹیلی نار ہمیشہ ہی سے اشتراک کی راہیں تلاش کرتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں