5

سلمان خان کی شادی، مبینہ اہلیہ نے بھی آخر چپ توڑ دی، سب کچھ سامنے لے آئیں

سلمان خان کی شادی، مبینہ اہلیہ نے بھی آخر چپ توڑ دی، سب کچھ سامنے لے آئیں

ممبئی ( پرائم نیوز) رومانیہ کی ماڈل لولیا وینتر کو اکثر مقامات پر سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دیکھا جاتا ہے جبکہ ان کی منگنی اور شادی کی خبریں بھی کافی عرصے سے سننے میں آ رہی ہیں مگر اس حوالے سے سلمان خان نے ہمیشہ تردید کی ہے تاہم اب لولیا نے بھی آخر چپ توڑ ہی دی.

بھارتی میڈیا کی پورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری کے دبنگ سلمان خان کے ساتھ دیگر کئی اداکاروں کو منسلک کیا جاتا ہے جبکہ اس بار ایک طویل عرصے سے ایک ہی نام دیکھنے میں آ رہا ہے جو کہ رومانیہ کی ماڈل لولیا وینترہے. سلمان خان کی طرف سے ان کی گہری دوستی کا ذکر کبھی نہیں کیا گیا مگر لولیا وینتر نے سلمان خان اور اپنے رشتے کے بارے میں سب واضح کردیا.

لولیا وینتر نے میگزین میں انٹریو کے دوران کہا ہے کہ ان کے اورسلمان خان کے درمیان ایسا کچھ خاص نہیں ہے، دونوں محض دوست ہیں. جب لولیا وینتر سے شادی کے حوالے سے مختلف خبروں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ہرچیزکا وقت مقررہوتا ہے، نا وقت سے پہلے کوئی کام ہو سکتا ہے اور نا ہی وقت کے بعد اور باقی ساری باتیں محض افواہیں ہیں اور کچھ نہیں.

خیال رہے کہ سلمان خان اور لولیا وینتر اکثرمقامات پر ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور فلموں کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ وہ مختلف مقامات پر سلمان خان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی دیکھی جاتی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں