4

گزشتہ روز میچ میں ناکامی کا باعث کون؟ کپتان اظہر علی نےشکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرا دیا

گزشتہ روز میچ میں ناکامی کا باعث کون؟ کپتان اظہر علی نےشکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرا دیا

ساؤتھ ہیمپٹن ( پرائم نیوز) قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا ہے کہ بیٹسمینوں نے 25 سے 30 رنز کم بنائے اور باؤلرز نےاننگز کے آغاز میں شارٹ بالزکی جس کی وجہ سے پہلے ون ڈے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا.

انگلیڈ کے خلاف ون ڈے میں شکست کھانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ کپتان، کوچ اور مینیجمنٹ کا کام پلان بنانا ہے مگر اسے گراؤنڈ پر اپلائی کرنا کھلاڑیوں کا کام ہے جو ہم نہیں کرسکتے، بیٹسمینوں نے 25 سے 30 رنز کم بنائے ہیں، ہمیں کم سے کم 300 رنز کا ہدف دینا چاہیئے تھا. باؤلرز نے انگلش اننگز کے شروع میں شارٹ بالزکرائی جس کے نتیجے میں ہمیں پہلے ون ڈے میں شکست کھانا پڑی.

اپنا تبصرہ بھیجیں