7

اب آپ بغیر انٹرنیٹ کے فیس بک استعمال کر سکیں گے، مگر کیسے؟ جانئے انتہائی دلچسپ معلومات

اب آپ بغیر انٹرنیٹ کے فیس بک استعمال کر سکیں گے، مگر کیسے؟ جانئے انتہائی دلچسپ معلومات

لاہور ( پرائم نیوز) فیس بک کا استعمال آج کل ہر فرد ہی کرتا ہے مگر یہ بات کسی کو نہ معلوم ہو گی کہ بغیر انٹرنیٹ کے فیس بک کا استعمال ممکن ہے. آئیے اب ہم آپ کو ایسی معلومات دیتے ہیں جس کے‌ذریعے آپ بغیرانٹرنیٹ کے فیس بک استعمال کر سکیں گے.

ڈیسک ٹاپ پرفیس بک لاگ ان کریں اور سیٹنگزمیں جائیں، وہاں موبائل کا آپشن آئے گا اس پر کلک کریں. وہاں اپنا موبائل نمبردرج کریں اور ٹیکسٹ میسجز کو ایکٹیویٹ کر دیں. اب اپنے ملک اور موبائل سروس پر اینڈرائیڈ کا اندراج کریں. اس کے بعد اپنے فون پر ایس ایم ایس کے فنکشن میں جائیں اورF لکھ کر 32665 پر سینڈ کر دیں. فیس بک کی طرف سے کنفرمیشن کوڈ موصول ہو گا، اب براؤزرپر واپس جا کر اس کوڈ کا اندراج کریں اس کے بعد اب آپ 32556 پر جو بھی لکھ کر بھیجیں گے وہ آپ کے فیس بک پر اسٹیٹس کے طورپرپوسٹ ہو جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں