9

چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کردیا، پاکستان کو ایسا شاندارتحفہ دیا کہ وارے نیارے ہو گئے

چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کردیا، پاکستان کو ایسا شاندارتحفہ دیا کہ وارے نیارے ہو گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان چین دوستی کی ایک اور اہم مثال دیکھنے کو ملی ہے، کراچی میں چینی کمپنی کا تیار کردہ شپنگ ٹرمینل مکمل ہونے کو ہے جہاں بڑے بحری جہازوں کی رسائی ممکن ہو گی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تجارتی حب کراچی میں بننے والا یہ ہیچیسن ٹرمینل رواں سال کے آخرسے پہلے ہی کام کا آغاز کردے گا. کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت چینی کمپنی یہاں سرمایہ کاری کرے گی. یہ منصوبہ چین کے اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں توانائی اورسڑکوں کی تعمیر کیلئے 46 ارب ڈالرکے منصوبوں کا حصہ ہے.کراچی پورٹ ٹیسٹ کے مطابق آدھے سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے. باقی ماندہ پرکام کیا جا رہا ہے اور افتتاح سے پہلے روڈ بھی مکمل ہو جائے گا. اس بارے میں کاروباری افراد نے کہا ہے کہ بندرگاہ کے گرد سڑکیں اور رابطے کا نظام بہتربنانے کی ضرورت ہے.

سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مال برادری کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے پیچھے رہ گیا ہے مگر اب اس نئے ٹرمینل کی بدولت پاکستان کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا. پاکستان کی مجموعی تجارت کا نصف جہازوں سے لےجایا جاتا ہے.

خیال رہے کہ پاکستان کی بندرگاہ پر اس وقت 20 فٹ کے 10 لاکھ کنٹرنرز کو ہینڈل کیاجاتا ہے. مگرامکان ہے کہ اس سال اکتوبرمیں ہیچیسن کے نئے ٹرمینل پرکام شروع کردیا جائے گا اور اندازے کے مطابق پہلے سال ڈھائی لاکھ یونٹس ہینڈل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں