1

لاہور میں ابر رحمت کھل کر برس پڑا، سڑکیں دریاؤں کی صورت اختیار کر گئیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور میں ابر رحمت کھل کر برس پڑا، سڑکیں دریاؤں کی صورت اختیار کر گئیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور ( پرائم نیوز) لاہور میں صبح‌سویرے موسلا دھار بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی ہو گیا، مسلسل بارش کے سبب نشیبی علاقے زیر آب گئے.لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، سکھرڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں متعدد مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا.

نشیبی علاقے زیر آب آنے کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دفاتر اور سکول جانے والوں کو زیادہ مشکلات پیش آئیں. موسم سہانا ہونے کے ساتھ شہریوں‌ کا مزاج بھی خوشگوار ہو گیا.شہر کے مختلف علاقوں میں 80 سے زائد فیڈرز بند ہونے کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی متاثرہو گیا. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 رہا.

دوسری جانب شدید بارش کے بعد وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو ہوشیار رہنے کا حکم دیا ہے.ایوان ویزر اعلیٰ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد سے جلد نکاسی کی جائے اور اس حوالے سے تمام ضروری مسائل کو حل کیا جائے. انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نکاسی کے کام کی خود نگرانی کریں. عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے. ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں. دریاؤں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹرکیا جائے. محمد شہباز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں اور اپنے فرائض بخوبی انجام دیں اور نکاسی آب کا عمل مکمل کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ آفس میں پیش کی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں