fawad-khan-and-anil-kapoor-in-jugalbandi

معروف بھارتی اداکار انیل کپور نے فواد خان کو زبردست خطاب سے نوازا اور اس کے ساتھ…! اہم بیان دے دیا

معروف بھارتی اداکار انیل کپور نے فواد خان کو زبردست خطاب سے نوارا اور اس کے ساتھ…! اہم بیان دے دیا

ممبئی ( پرائم نیوز) فواد خان کی بولی ووڈ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے ہر کوئی ان کا دیوانہ بنتا جا رہا ہے اور اب انیل کپور بھی ایسے ہی افراد میں شامل ہوچکے ہیں. بی بی سی اردو کو دیے گئے ایک انٹرویومیں انیل کپور نے فواد خان کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو کامیابیوں کی دعائیں بھی دیں ہیں. انیل کپور نے کہا ہے کہ فواد خان بہت ہی حسین آدمی ہیں، وہ بہت اچھا کام کرتے ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آتا ہےاور میری خدا سے دعا ہے کہ وہ صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہو جائیں.

خیال رہے کہ فواد خان اور انیل کپور ایک ساتھ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم جگل بندی میں کام کرتے دکھائی دیں گے. جب انیل کپور سے سوال کیا گیا کہ انہیں سونم کپورکی کون سی فلمیں پسند ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ خوبصورت اور نیرجا میری پسندیدہ فلمیں ہے. سونم کپور کی فلم خوبصورت فواد خان کی پہلی بولی ووڈ فلم تھی اور یہ میری پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے.

خیال رہے کہ انیل کپور اس سے پہلے بھی اپنے بیانات میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں. انہوں نے ایک بار پھر پاکستانی فلموں میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.انیل کپور نے پاکستانی عوام کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہر پروجیکٹ کرنے کے ساتھ پاکستان آنے کے مواقع ملنے کی امید کرتا ہوں تاکہ میں سب سے مل سکوں. جس دن بھی میں پاکستان کی سرزمین پرقدم رکھوں گا وہ میرے لئے خوشی کا دن ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں