2

پاکستان کی ٹیسٹ میچ میں نمبر ون پوزیشن دیکھ کر بھارتی جل گئے، ویرات کوہلی سے بھی رہا نہ گیا، بڑا اعلان کر دیا

پاکستان کی ٹیسٹ میچ میں نمبر ون پوزیشن دیکھ کر بھارتی جل گئے، ویرات کوہلی سے بھی رہا نہ گیا، بڑا اعلان کر دیا

پورٹ آف اسپین ( پرائم نیوز) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہم رینکنگ کیلئے نہیں کھیلتے، یہ مختصر مدتی فائدہ ہے لہذٰا بہت جلد پاکستان سے نمبر1 پوزیشن چھین لیں گے.
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان نے آخری میچ جیتا اور ہم نے ڈرا کیا تھا لہذٰا رینکنگ آئندہ پھر بدلتی دکھائی دے گی، پوائنٹس ٹیبل کی صورت حال کو جانتا ہوں جو کافی قریب ہے، ہم ہر میچ جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں.

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈرا ہونے کی وجہ سے بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں اوّل پوزیشن حاصل نہیں کر سکا تھا جو کہ اب پاکستان نے اپنے نام کرلی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں