9

سال میں کم از کم ایک بار اس حصے کا معائنہ ضرور کروائیں ورنہ…! ماہرین کی خطرناک تحقیق

سال میں کم از کم ایک بار اس حصے کا معائنہ ضرور کروائیں ورنہ…! ماہرین کی خطرناک تحقیق

ٹوکیو ( پرائم نیوز) طبی ماہرین کے مطابق یہ بات بہت ضروری ہے کہ ہر انسان سال میں کم از کم ایک بار اپنی جلد کا چیک اپ ضرور کروائے کیونکہ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ پاؤں کو بھی میلانوما ( جلد کا خطرناک ترین کینسر) ہو سکتا ہے.

جاپانی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے پاؤں کے اگلے نچلے اور پیچھے والے حصے میں کینسرہو سکتا ہے کیونکہ چلتے وقت یہ دونوں حصے زمین کے ساتھ لگتے ہیں جس کے نتیجے میں ان دونوں جگہوں پر کینسر کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے.

تحقیق کارڈاکٹر روہیواوکویاما نے کہا ہے کہ ہمارے جسم کا ان دونوں حصوں پربہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے تاہم یہ حصے کینسر کیلئے بہت کمزور واقع ہوتے ہیں اور ان حصوں کے خلیے کمزور ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کے ان دونوں حصوں‌ میں کینسرہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے. اس ڈاکٹر کے مطابق جیسے جیسے ہماری عمربڑھتی ہے ان جگہوں پرکینسر ہونے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں. لہذٰا تمام افراد کو چاہیئے کہ اپنی سرگرمیوں میں تبدیلی کرنے کے ساتھ ساتھ پاؤں کا بھی معائنہ کرائیں اور ان دونوں جگہوں کو وقتاً فوقتاً چیک کرواتے رہیں اور اگر کسی فرد کو 6 ملی میٹر سے زیادہ کی جگہ پر خون کا رسنا یا کوئی ابھار دکھائی دے تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کرے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں