8

بھارت نے پاکستان کو ناقابل یقین پیشکش کر دی، جان کر ہرکوئی ششدررہ جائے

بھارت نے پاکستان کو ناقابل یقین پیشکش کر دی، جان کر ہرکوئی ششدررہ جائے

نیو یارک ( پرائم نیوز) سلامتی کونسل کے مباحثےمیں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا 2 طرفہ معاہدہ کرنے کی خواہش رکھتا ہے.

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے زیر اہتمام مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جو ہری عدم پھیلاؤ کے بارے میں واضح قوانین پرعمل پیراہے، پاکستان جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمے داریاں خوش اسلوبی سے پوری کررہا ہے، اس حوالے سے پاکستان نے ایٹمی تحفظ وسلامتی کی یقین دہانی کرانے کیلئے مثالی اقدامات کیے ہیں، نیو کلیئر سپلائزز گروپ میں توسیع کی شرائط پر مبنی غیرامتیازی عمل کی ضرورت ہے، پاکستان نے کاغذات گروپ کی رکنیت کیلئے قابل اعتماد انتطامات کر لیے ہیں جبکہ پاکستان نے اگلے ایٹمی دھماکوں پریک طرفہ پابندی عائد کی ہوئی ہے اور بھارت پاکستان کے ساتھ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا 2 طرفہ معاہدہ کرنے کا خواہشمند ہے.

جوہری ٹیکنالوجی کے عدم پھیلاؤ پر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ ایک دوسرے سے منسلک ہیں، اس عدم پھیلاؤ پر مل کر کام کرنا ہو گا جبکہ این پی ٹی پر دستخط کرنے والی ریاستوں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانی چاہیئں.

اپنا تبصرہ بھیجیں