7

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا گیا

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے. نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد سے کی گئی ہے. جولائی میں 10 ارب 71 کروڑ بجلی فروخت کی گئی، جولائی میں بجلی کی لاگت 4 روپے رہی جبکہ صارفین سے بجلی کی قیمت 6 روپے 49 پیسے فی یونٹ وصول کی گئی ہے.

نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے جولائی میں اضافہ رقم وصول کی جس پر اب بجلی کی قمیت میں کمی کر دی گئی ہے. تاہم ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں کیا جا ئے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں