7

’’یونس خان میچ میں ایک جوکر کی طرح کھیل رہے تھے‘‘ سابق بھارتی کپتان کے اس بیان سے نیا انکشاف سامنے آ گیا

’’یونس خان میچ میں ایک جوکر کی طرح کھیل رہے تھے‘‘ سابق بھارتی کپتان کے اس بیان سے نیا انکشاف سامنے آ گیا

ممبئی ( پرائم نیوز) سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کے بیان نے نیا ہنگامہ برپا کر دیا ہے. سابق کپتان اظہرالدین نے کہا ہے کہ یونس خان ایک جوکر کی طرح کھیل رہے تھے اس لئے انہیں فون کر کے مشورہ دیا گیا. اظہرالدین نے یونس خان کو انگلینڈ سے اوول ٹیسٹ سے پہلے مشورہ دینے کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک جوکر کی طرح کھیل رہے تھے اور 31 سینچریاں اسکور کر چکے ہیں مگر اس کے باوجود اس انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے کہ جس کو دیکھ کر میں ناخوش تھا اس لیے فون پر بات کی.

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے 3 میچزمیں بری طرح شکست کھانے کے بعد یونس خان نے اوول کے آخری ٹیسٹ میچ میں ڈبل سینچری اسکور کی بعد میں اس اننگز کا سارا کریڈٹ اظہرالدین کو دیا اور کہا ہے کہ انہوں نے کریزمیں ٹھہر کر کھیلنے کا مشورہ دیا تھا، جس سے انہیں رنز اسکور کرنے میں کافی مدد ملی. اظہرالدین کا کہنا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ یونس خان سننے کو تیار رہتے ہیں اور اپنے مسائل کو بہتر کرنے کیلئے محنت کرتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں