5

’’دنیا کا سب سے بڑا سچا موتی‘‘ کس کے پاس تھا اور وہ اس کے ساتھ کیا کرتا رہا؟ انتہائی دلچسپ کہانی

’’دنیا کا سب سے بڑا سچا موتی‘‘ کس کے پاس تھا اور وہ اس کے ساتھ کیا کرتا رہا؟ انتہائی دلچسپ کہانی

منیلا ( پرائم نیوز) فلپائن کے ایک ماہی گیر کو سمندر میں سے دنیا کا سب سے بڑا موتی ملا ہے.یہ موتی 10 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت والا 34 کلووزنی ہے. فلپائن کے ماہی گیر کو یہ موتی 10 سال پہلے سمندر سے ملا تھا اور وہ اس موتی کی قیمت سے ناواقف ہوتے ہوئے بھی 10 سال اسے اپنے بیڈ کے نیچے رکھ کرسوتا رہا. سیاحتی افسر ایلین کا کہنا ہے کہ ایک رات سمندر بہت خراب اور طوفانی تھا کہ مچھیرے کے لنگرمیں یہ پتھر پھنس کر اوپرآ گیا. لیکن 10 سال بعد اس بات کا پتا چلا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سچا موتی ہے. جھونپڑی کے مالک نے مچھیرے کو گھر چھوڑنے کا کہا تو ماہی گیر نے اسے ایک ساحتی افسر کو دکھایا جس سے پتا چلا کہ یہ پتھر دنیا کا سب سے بڑا موتی ہے.

مچھیرے کو یہ موتی فلپائین کے جزیرے پلوان سے ملا تھا. یہ موتی دینا کا سب بڑا اور وزنی موتی ہے جو اب تک کہ موتیوں سے 5 گنا بڑا ہے. ابتدائی اندازے کے مطابق اس موتی کو جوہری اور معدنیات کے ماہرین کے پاس بھیجا گیا ہے اور وہ اس کی درست قیمت کا اندازہ لگائیں گے. علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ موتی اسی جگہ پر رکھا جائے تاکہ دوسرے لوگ آکر اسے دیکھ سکیں جبکہ مچھیرے کو اس کی مناسب قیمت ادا کردی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں