4

معروف ترین کمپنی سام سنگ نے ایسا موبائل فون متعارف کرنے کا فیصلہ کیا جس کی خصوصیات جان کر ہرکوئی خریدنے کی خواہش کرے

معروف ترین کمپنی سام سنگ نے ایسا موبائل فون متعارف کرنے کا فیصلہ کیا جس کی خصوصیات جان کر ہرکوئی خریدنے کی خواہش کرے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ہر کمپنی اسی کوشش میں مصروف ہے کہ نیا سے نیا اور بہتر سے بہتر موبائل فون متعارف کیا جائے جو عوام کو بہترسہولیات فراہم کر سکے. ان کمپنیوں کا وطیر نئی ٹیکنالوجی، شاندار فیچرز اور دلکش انداز ہے. موبائل صارفین کے کیلئے خوشی کی خبریہ ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں معروف ترین کمپنی ’’سام سنگ ‘‘ نے ایک نیا اور بہترین خصوصیات رکھنے والا موبائل فون متعارف کر دیا ہے. پچھلے سال سام سنگ نے ڈبلیو 2016ء کام شیل نامی فلپ اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا جس کے اندر فیچرز فلیگ شپ فونزجیسے تھے. اب یہ جنوبی کورین کمپنی اس سے بھی بہتر فلپ اسمارٹ فون متعارف کرنے کی کوشش میں مصروف ہے.

ڈبلیو 2016ء ویرون نامی یہ انوکھا ڈیزائن اسمارٹ فون صارفین کو بڑی اسکرین والی ڈیوائسز کا استعمال پسند نہیں ہے یا جیب میں رکھنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. یہ نیا فلپ فون ممکنہ طور پر سنیپ ڈراگون 820 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ 1-0-6 کے ساتھ متعارف کیا جائے گا یعنی اپنے فیچرزکے لحاظ سے یہ فون گلیکسی ایس سیون اور نوٹ سیون جیسا ہی ہے تاہم ابھی کیمرے اور ڈسپلے ریزولوشن کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں. سام سنگ نے ڈبلیو 2016ء کو پچھلے سال نومبرمیں پیش کیا تھا لہٰذا اس سیریر کی نئی ڈیوائس کو متعارف کرنے میں ابھی کچھ مہینے باقی ہیں. پچھلے سال کا فون چائنا مارکیٹ کیلئے تیار کیا گیا تھا اور اس سال بھی ایسا ہی کیے جانے کے چانسز ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں