2

سعودی عرب میں برف کا شہر، سیاحوں کی بڑی تعداد مزہ لوٹنے پہنچ گئی

سعودی عرب میں برف کا شہر، سیاحوں کی بڑی تعداد مزہ لوٹنے پہنچ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں مملکت کا پہلا اور سب سے بڑا برف کا شہرعوام کیلئے کھول دیا گیا ہے. عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں بنائے گئے اس برف کے شہر کا رقبہ 5000 مربع میٹر ہے اس پر مجموعی طورپر 10 کروڑ ریال کے قریب لاگت آئی ہے.

برف کے اس شہر میں فی گھنٹہ 350 افراد کی گنجائش ہے اور اس میں 12 مختلف نوعیت کی تفریحی سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے. اس سرد شہر میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری رہتی ہے جہاں داخل ہونے کیلئے خاص طورپر مخصوص لباس پہننا پڑتا ہے. شہر میں معلق پل، آئس اسکیٹنگ، سیڑھیوں اور رسیوں کے راستے، چڑھنے کی دیواریں، آئس بمپر کارز، اسکائی زون اور مختلف لمبائی کی ڈھلوانیں بنائی گئی ہیں. ریاض کے گورنرکا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد تمام لوگوں کو نئی جدت کے حامل کھیلوں کے ذریعے خوشگوار ماحول میں وقت گزرانے کا بہترین موقع مہیا کرنا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں