1

ایم کیو ایم کا چہرہ بے نقاب ہو گیا، نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ایسی چیزیں برآمد کہ جان کرآپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

ایم کیو ایم کا چہرہ بے نقاب ہو گیا، نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ایسی چیزیں برآمد کہ جان کرآپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

کراچی ( پرائم نیوز) سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ تمام دفاتر قانونی تقاضے پورے کر کے سیل کر دیے گئے ہیں، آپریشن کے دوران مختلف جگہوں سے اسلحے برآمد ہوئے ہیں‌جن میں 5 ایس ایم جی اور پستول شامل ہیں، نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے کا فرانزک کیا جائے گا. منگل کے دن کراچی شہرمیں بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف سندھ رینجرزنے کاروائی کرتے ہوئے نجی چینلز میں شامل ہونے والے شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا ہے.

ایم کیو ایم کا ہیڈ کوارٹرنائن زیرو سیل کر دیا گیا ہے اوردیگر رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے. اس موقع پرسیکٹریئرخرم شہزاد کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مختلف جگہوں سے اسلحہ ملا ہے جن میں نائن زیرو سے 5 ایس ایم جی اور پستول شامل ہیں. تمام دفاترقانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد سیل کردیا گیا ہے. قائد ایم کیو ایم کے گھر شعبہ اطلاعات، ایم پی اے ہاسٹل بھی سیل کر دیے گئے ہیں. نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے کا فرانزک کیا جائے گا . کاروائی کے دوران ملنے والے تمام دستاویزات کو سیل کردیا گیا ہے اور حیدرآباد، لطیف آباد، پیر آباد اور حیدرچوک میں ایم کیو ایم کے سیکٹر آفیسز بھی سیل کر دیے گئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں