3

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے معافی مانگ لی، گزشتہ روز پاکستان مخالف تقریر کی وجہ بھی بتا دی

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے معافی مانگ لی، گزشتہ روز پاکستان مخالف تقریر کی وجہ بھی بتا دی

کراچی ( پرائم نیوز) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف تقریرپر اسٹیبلشمنٹ، راحیل شریف، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر افراد سے معافی طلب کرلی ہے.ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغام میں الطاف حسین کا معافی نامہ جاری کیا ہے، جاری کردہ معافیہ نامے کے مطابق ایم کیو ایم قائد نے کہا ہے کہ پاکستان، اسٹیبلشمنٹ بشمول جنرل راحیل شریف، ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر کے خلاف الفاظ استعمال کرنے پر خلوص دل کے ساتھ معافی مانگتا ہوں.

ایم کیو ایم کے قائد نے کہا تھا کہ وہ اپنے کارکنان کے ماورائے عدالت میں قتل، مسلسل گرفتاریوں اور ان کی مشکلات دیکھ کر شدید ذہنی تناؤ میں‌مبتلا تھے اور بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ساتھیوں کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے ان کے ذہنی تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا تھا. ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی کی حیثیت سے پاکستانی عوام، اسٹیبلشمنٹ، فوج، آئی ایس آئی، تمام ارباب اختیار اور حکمرانوں کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ آئندہ میں کبھی بھی ایسے الفاظ کا استعمال نہیں کروں گا.

ایم کیو ایم قائد نے درخواست میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی کو قومی دھارے سے نکالا جائے اور ملک کی سلامتی، بقاء، ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے دیا جائے. قائد کا مزید کہنا تھا کہ میں خلوس دل کے ساتھ کہتا ہوں کہ ایم کیو ایم پاکستان کی دشمن نہیں ہے، کچھ عناصرایسے ہیں جو فوج اور ایم کیو ایم میں دوریوں کا موجب بنے ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے اور اہم مل کر اس ملک کو ترقی کی راہ پر لےکر جائیں گے.

متحدہ قائد نے پچھلے دن نجی نیوز چینل کے دفترپر حملے کے واقعے پرمیڈیا کے ایک ایک ساتھی سے معافی مانگتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متحدہ کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے اور انہیں سیاسی سرگرمیاں انجام دینےکا پورا حق دیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں