6

’’میں پاکستان آنے کیلئے ترس رہا ہوں‘‘ معروف بھارتی اداکار نے اپنی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

’’میں پاکستان آنے کیلئے ترس رہا ہوں‘‘ معروف بھارتی اداکار نے اپنی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں. ان کا کہنا ہے کہ جس دن میرے قدم پاکستان کی سرزمین چھوئیں گے وہ دن میری زندگی کا اہم ترین دن ہوگا.

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انیل کپورنے کہا ہے کہ پاکستان ان کے آباؤ اجداد کی سرزمین ہے اور وہ یہاں آنے کیلئے ترس رہے ہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان میں اپنے پرستاروں کے درمیان ہوں گے.

واضح رہے کہ انیل کپورکے آباؤاجداد کا تعلق پشاور سے تھا اور ان کے والد کی پیدائش بھی 1925ء میں پشاورمیں ہوئی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں