1

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو رہا کر دیا گیا، رہائی کے فوراً بعد اہم اعلان کر دیا

کراچی ( پرائم نیوز) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو رینجرز نے رہا کر دیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز نے دونوں رہنماؤں کو تفتیش کے بعد رہا کیا ہے. رہائی کے بعد دونوں رہنما اپنے گھر پہنچ گئے.ایم کیو ایم رہنما فاروق ستارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا. آج دوپہر 2 بجے پریس کانفرنس کی جائے گی اور پریس کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا.

واضح رہے کہ ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریرکے بعد رینجرزنے پریس کانفرنس کے دوران ہی ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر کارکنان کو گرفتار کر لیا تھا.

دوسری طرف ایم کیوایم کی ملک دشمن تقریر کے بعد رہنماؤں نے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور پاکستان زندہ باد کے پیغامات جاری کر دیے ہیں. ایم کیو ایم کے مشہور رہنما بابر غوری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان زندہ باد. رشید گوڈل نے کہا ہے کہ میں صرف ایک پاکستان پر یقین رکھتا ہوں. میرے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اور کچھ نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں