5

مسئلہ کشمیر، بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو مقبوضہ کشمیر بارے اہم حکم کا اعلان کر دیا

مسئلہ کشمیر، بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو مقبوضہ کشمیر بارے اہم حکم کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق کشمیرمیں جاری حالیہ بدامنی کو سیاسی طورپرحل کرنا چاہیئے کیونکہ ہر معاملے کو عدالتی طریقوں سے حل نہیں کیا جا سکتا. کشمیر نیشنل پینتھزپارٹی ( جے کے این پی پی) کے سربراہ بھیم سنگھ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر دائردرخواست پر بھارت کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں قائم بنچ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے کے کئی پہلو ہیں اور اسے سیاسی طورپرحل کرنے کی ضرورت ہے، ہرمعاملے کو عدالت پرنہیں ڈالا جا سکتا. اسی دوران جیھیم سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ سے ڈکٹیشن (Dictation) لیتی ہے.

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک 90 سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، ریاست مسلسل 46 دنوں سے کرفیونافذ کرر ہی ہے جبکہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں