4

ڈاکٹرعامر لیاقت سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ، فاروق ستارکا بیان

ڈاکٹرعامر لیاقت سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ، فاروق ستارکا بیان

کراچی ( پرائم نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما ارم عظیم فاروقی کا ایم کیو ایم نے قائد کے پاکستان کے مخالف بیان پراحتجاج کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے. میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے مجھے 3 ماہ سے معطل کیا ہوا تھا اور کہا جا رہا تھاکہ میں کوئی اور پارٹی میں شمولیت اختیارکر رہی ہوں حالانکہ میں‌ نے مصطفیٰ کمال کو صرف بھائی کہا تھا جس کی مجھے یہ سزا دی جا رہی ہے.

ارم عظیم فاروقی نے مزید کہا ہے کہ آج میں نے دیکھا کہ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگے مگرمیرے لئے پاکستان زندہ باد ہے، یہ ہم سے مردہ باد کے نعرے نہیں لگوا سکتے.

اپنا تبصرہ بھیجیں