3

خبردار ہوشیار..! اپنے موبائل فون کوکمپیوٹر کے ساتھ چارج ہرگزنہ کریں ورنہ پچھتانہ پڑے گا

خبردار ہوشیار..! اپنے موبائل فون کوکمپیوٹر کے ساتھ چارج ہرگزنہ کریں ورنہ پچھتانہ پڑے گا

ماسکو ( پرائم نیوز) اکثرلوگ اپنا موبائل فون کمپیوٹر کے ذریعے چارج کرتے ہیں. ایسے لوگ اس بات سے خبردار ہو جائیں کہ فون کو کمپیوٹر کے ساتھ چارج کرنے سے ہیکرز کو باآسانی اپنا کام کرنے کی سہولت مل جاتی ہے. جب فون کی بیٹری ختم ہونے کے قریب ہوتی ہے توہم میں سے سب اسے فوراً چارج پر لگانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے زیاد ہ تر لوگ کمپیوٹرکا سہارا لیتے ہیں کیونکہ یہ فون کو چارج کرنے کا سب سے آسان ترین عمل ہے مگر اس بات کا بھی علم رکھنا ضروری ہے کہ سسکیورٹی ماہرین اس حوالے سے کافی تشویش رکھتے ہیں.

روس سے تعلق رکھنے والی ایک معروف اینٹی وائرس کمپنی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اسمارٹ فون جب کمپیوٹر سے جڑتا ہے تو دونوں ڈیوائسز کافی ساری معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں. اس تبادلے میں فون کمپیوٹر کو اپنا نام، کمپنی، ڈیوائس کی قسم، سیریل نمبر، فرم ویئرکی معلومات، آپریٹنگ سسٹم کی تفصیلات، فائل سسٹم اور الیکٹرانک چپ معلومات فراہم کرتا ہے. دیکھنے میں یہ معلومات بے ضررمعلوم ہوتی ہیں مگر کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ فون ہیک کرنے کیلئے اتنی تفصیلات ہی بہت ہوتی ہیں. اپنی بات کو ثابت کرنے کیلئے ماہرین نے عام مائیکرویوایس بی کیبل کے ذریعے کمپیوٹر سے جڑے فون میں بغیر بتائے ایک روٹ ایپلی کیشن انسٹال کرکے بھی دکھائی. خصوصاً اگر فون پر کوئی پاسورڈنہ لگا ہوا ہو اور کمپیوٹر سے جوڑتے وقت اسے صرف چارج کی جگہ میڈیا ٹرانسفرکی اجازت دی جائے تو اس خطرے میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے. ہیکرز کسی بھی طرح اس معلومات کو حاصل کرنے کے بعد فون کو ہیک کرسکتے ہیں اور اس طرح ہیکنگ کے حملے کرنے کیلئے زیادہ مہارت بھی نہیں حاصل کرنا پڑتی.

اگر آپ اس حوالے سے اپنے فون کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو صرف اپنے ذاتی کمپیوٹرپر فون چارج کریں. فون پر پاسورڈ کا ہونا بھی سیکورٹی کی ایک اضافی تہہ مہیاکرتا ہے جبکہ فون میں اینٹی وائرس کا ہونا بھی چارجنگ کے دوران ہر قسم کے مال ویئرکوآنے سے روک دیتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں