1

آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے مداحوں کیلئے خوشخبری، بوم بوم نے زبردست اعلان کردیا

آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے مداحوں کیلئے خوشخبری، بوم بوم نے زبردست اعلان کردیا

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سخت ٹریننگ شروع کر دی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص پرفارمنس کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فارم بحال کرنے کیلئے ٹریننگ شروع کر دی ہے، 36 سالہ آل راؤنڈر آج کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ اور باؤلنگ کے ساتھ ساتھ فٹنس بہتر بنانے کیلئے بھی محنت کرنے میں مصروف ہیں.

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لاکھوں دلوں پر راز کرنے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں چیلنجز سے مقابلے کیلئے سخت محنت کررہا ہوں اور بہت جلد ٹیم میں واپس آؤں گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں