8

’’ پاکستانی ٹیم اس کھلاڑی سے ہوشیار رہیں ،، کپتان نے انوکھا مشورہ دے دیا

’’ پاکستانی ٹیم اس کھلاڑی سے ہوشیار رہیں ،، کپتان نے انوکھا مشورہ دے دیا

لندن ( پرائم نیوز) سابق برطانوی کپتان پال کولنگ ووڈ نے پاکستان کو فاسٹ باؤلر مارک ووڈ سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دے دیا ہے. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈرہم کاؤنٹی کرکٹ کلب کے 40 سالہ کپتان نے کہا ہے کہ مارک ووڈ انجری سے واپس آنے کے بعد دوبارہ پہلے جیسی رفار سے باؤلنگ کر تے دکھائی دے رہے ہیں جو انگلینڈ کیلئے خوش آئند ہے.

کالنگ ووڈ نے کہا ہے کہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں مارک ووڈ نے مسلسل 90 میل گھنٹہ کی رفتار سے گیندیں کی ہیں جس سے ان کی فٹنس آنے والی بہتری کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، اس فارم میں وہ دنیا کی کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کر سکتے ہیں تاہم پاکستانی بلے بازوں کو ان سے ہوشیار رہنا چاہیئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں