7

پاکستانی عوام خوش ہو جائیں، گیس کی قیمتوں میں حیران کن حد تک کمی کا اعلان

پاکستانی عوام خوش ہو جائیں، گیس کی قیمتوں میں حیران کن حد تک کمی کا اعلان

لاہور ( پرائم نیوز) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 30 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے اور سمری منظوری کیلئے حکومت کو بھیج دی جائے گی جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے ایم ڈی نے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 75 روپے کا اضافہ کرنے کیلئے اوگرا کو درخواست بھیج دی ہے. سوموار کے دن لاہور کے مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اوگرا کی چیئرمین عظمیٰ عادل خان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اوگرا نے بھی تمام معاملات کا جائزہ لیا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ گیس کی قمیتوں میں فی یونٹ 30 روپے کی کمی کی جائے گی جس کے تحت اوگرا کی طرف سے حکومت کو سمری بھی بھیج دی جائے گی.

چیئرمین عظمیٰ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کی جا رہی ہے اس کا فیصلہ 31 اگست تک کردیا جائے گا جبکہ اس موقع پر ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی امجد لطیف نے کہا ہے کہ ہم نے ایل این جی قیمت میں 75 روپے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی ہے اور ہم نے اس سال 5 لاکھ نئے گیس میٹرز لگانے کا بھی ٹارگٹ رکھا ہے. کچھ وجوہات کی وجہ سے 2015 میں ہم اپنا ٹارگٹ پورا نہ کر سکے. ان کا کہنا ہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی لائن لائسزمیں کافی حد تک کمی ہوئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں