6

لاہور سے لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں، وہاں کیا کر رہی تھیں؟ جان کرآپ کو بھی غصہ آجائے گا

لاہور سے لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئیں، وہاں کیا کر رہی تھیں؟ جان کرآپ کو بھی غصہ آجائے گا

راولپنڈی ( پرائم نیوز) لاہور کے علاقے سبزہ زار سے پچھلے روز لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں راولپنڈی سے مل گئی ہیں. رالپنڈی ریلوے اسٹیشن پرلیڈی کانسٹیبل نے شک کی بناء پرلڑکیوں کو روکا اور ان سے پوچھ گچھ شروع کی مگر انہوں نے کوئی اطمینان بخش جواب نہ دیا جس کے تحت پولیس نے چاروں کو حراست میں لے لیا اور ان کے اہل خانہ کو ان کی گرفتاری کی اطلاع دے دی.

پولیس کے کہنے پرلڑکیوں نے بتایا کہ وہ سب کزنز ہیں اور ایڈونچرکرنے کیلئے گھر سے نکلی تھیں، چاروں لڑکیوں کی عمریں 18 سے 24 سال کے درمیان ہے. انہوں نے کہا ہے کہ وہ گھر سے پیسے کی بجائے جیولری لے کر نکلیں اور راستے میں زیورات بیچ کراپنا کھانا پینا اور کرایوں کے اخراجات برداشت کرتی رہی ہیں.

اپنی اس گھٹیا حرکت پرشرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہم جانتی ہیں کہ ہمارے والدین اس حرکت پر بہت پریشان ہوں گے مگر ہم کچھ نیاکرنا چاہتی تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں