5

سعودی عرب سوگ میں ڈوب گیا، ملک کی پہچان بننے والی عظیم شخصیت کا انتقال ہو گیا

سعودی عرب سوگ میں ڈوب گیا، ملک کی پہچان بننے والی عظیم شخصیت کا انتقال ہو گیا

ریاض ( پرائم نیوز) سعودی عرب کا معذور شہری طارق الوداعی انتقال کرگیا. عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عضلائی لاغرپن اور ریڑھ کی ہڈی میں خم کا شکار ہونے والے طارق نے قرآن پاک کے صفحات کو اپنے دانتوں سے پلٹ کر اللہ کی کتاب کو حفظ کیا. سرگرم کارکنان نے سوشل میڈیا پر اس سعودی کی تصویر کو مقبول کردیا. طارق الوداعی کی ایک تصویر میں وہ قرآن پاک کے صفحات پلٹنے کیلئے دانتوں کا سہارا لے رہا ہے تاکہ قرآن پاک کی تلاوت اور حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرسکے.

اس منظرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین کو بے حد متاثر کیا ہے کہ طارق قوت ارادی اور حالات کو چیلنج کرنے کے حوالے سے ایک نمونہ پیش کیا ہے. طارق اپنے سینے کے بل سوتا تھا اور اپنے دانتوں کے ذریعے پانی پیتا تھا اور زمین سے تھوڑی بلند جگہ پراپنے منہ سے کھایا کرتا تھا. وہ موبائل کا استعمال کرتا تھا اور ناک اور زبان سے کی بورڈ کو دبا کر سوشل میڈیا سے بھی فائدہ اٹھاتا تھا. وہ کمپیوٹر کے استعمال میں بھی کافی ماہر تھا اور علماء دین سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا. اس کے پاس مملکت کے بعض علماء کے سرٹیفیکیٹ بھی موجود تھے. طارق الوداعی کی خواہش تھی کہ وہ قرآن پاک کا معلم بن جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں