3

صرف 500 روپے کی خاطر بڑے بھائی نے چھوٹے 2 بھائیوں کے ساتھ کیا کیا؟ انتہائی سنگین واقعہ

صرف 500 روپے کی خاطر بڑے بھائی نے چھوٹے 2 بھائیوں کے ساتھ کیا کیا؟ انتہائی سنگین واقعہ

فیصل آباد ( پرائم نیوز) فیصل آباد کے علاقے قاسم آباد میں صرف 500 روپے کے لین دین کے تنازعے پر بڑے بھائی نے 2 سگے چھوٹے بھائیوں کو آگ لگا دی اور بعد میں خود کو بھی آگ لگا کرخود کشی کرنے کی کوشش کی.

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بھائیوں کے درمیان 500 روپے کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بڑے بھائی نے 2 چھوٹے بھائیوں کوآگ لگا دی اور خود بھی آگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی. تینوں بھائیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا. پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے. بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور اخلاقی اقدار کا فقدان معاشرے کیلئے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں