8

آئندہ 24 گھنٹوں میں کن کن مقامات پر بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے نام جاری کردیے

آئندہ 24 گھنٹوں میں کن کن مقامات پر بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے نام جاری کردیے

لاہور ( پرائم نیوز) محکمہ موسمات کے مطابق ملک کے متعدد علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے. محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال میں بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی پنجاب میں متعدد مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے. قصور میں 08 ملی میٹر، سیالکوٹ میں03، منڈی بہاوالدین میں 04 اور سرگودھا میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں